پاکستان

بگن بازار میں فائرنگ کے بعد پاراچنار روانہ کیے جانے والےقافلے کو روک دیا گیا

کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ کے بعد امن معاہدے کے تحت 75 بڑی مال بردار گاڑیوں پر مشتمل پاراچنار روانہ کیے جانے والے قافلے کو روک دیا گیا۔کچھ دیر قبل روانہ ہونے والے قافلے واپس ٹل آگئے، قافلے میں امدادی سامان،اشیائے خورد نوش ادویات شامل تھیں۔
بگن میں مظاہرین کے ساتھ پولیس و فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع کے بعد امدادی قافلے رک گئے۔
کچھ دیر قبل 75 بڑی مال بردارگاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں پاراچنار روانہ ہوا تھا جب کہ اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھی موجود تھے۔
کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ امن معاہدے کے بعد امدادی قافلے پاراچنار کی طرف روانہ ہوگئے، کئی مہینوں تک بند سڑک کو کھول دی گئی، کوہاٹ معاہدے کے مطابق پاراچنار ٹل روڈ کو کلیئر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
قبل ازیں بیرسٹر سیف وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر رات گئے کوہاٹ پہنچے، بیرسٹر سیف کوہاٹ سے کرم کے بارڈر ایریا چھپری کے لیے روانہ ہوئے، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسران بھی بیرسٹر سیف کے ہمراہ تھے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا تھا کہ 75 بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، قافلے میں 22 ویلر، 10 ویلر اور 6 ویلر ٹرکس شامل ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا تھا کہ خوراکی اشیاء سمیت ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان قافلے میں شامل ہیں، 5 ٹرک ادویات، 10 ٹرک سبزیاں، 9 ٹرک گھی اور آئل، 5 ٹرک اٹا، 7 ٹرک چینی، 2 ٹرک گیس سلنڈرز، اور 26 ٹرک دیگر کریانہ اشیا کی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ گاڑیوں کا قافلہ چھپری کے مقام پر موجود ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
واضح رہے کہ لوئرکرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے تھے۔
تھلوچی نیوزکے مطابق لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3 سیکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com