پاکستان

ایران میں جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کےپاسپورٹ بلاک، قانونی کارروائی کا آغاز

پاکستان حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایران میں گرفتار کیے گئے 10 ہزار 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں، جن پر انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔ ایران نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کے الزام میں ایران میں گرفتار کیا گیا، اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف قانونی اقدامات کو مزید تیز کرنا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com