پاکستان

حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور2 جنوری کو ہو گا، نوٹس جاری

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہونے جا رہا ہے، جس کا باضابطہ نوٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔یہ اجلاس ان کیمرہ ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ 23 دسمبر کو پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا، جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی توقع کا اظہار کیا تھا۔حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار شامل ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ اس ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو بھی شامل کر لیا تھا۔ وزیر اعظم نے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی تھی تاکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com