پاکستان

سلامی کونسل کے غیر مستقل رکن پاکستان نے اپنی عالمی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے بطور غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی 2 سالہ مدت کی عالمی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنے کی رسم میں شرکت کی۔ اس دوران پاکستان کا پرچم سلامتی کونسل میں نصب کیا گیا۔
پاکستان کے ساتھ اس بار ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ بھی غیر مستقل ارکان کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر آٹھویں بار منتخب ہوا ہے، اور اس نے 193 رکن ممالک میں سے 182 ووٹ حاصل کر کے یہ حیثیت حاصل کی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پانچ مستقل ارکان (امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس) اور دس غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔
غیر مستقل ارکان کی مدت دو سال ہوتی ہے اور ان کی انتخابی ذمہ داری عالمی امن و سلامتی کے اہم مسائل پر فیصلے کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہوتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com