اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2024 میں کتنے ہزار مقدمات کے فیصلے کیے؟
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2024 میں ہونے والے فیصلوں کے اعداد و شمار پر رپورٹ جاری کردی۔جس میں بتایا سال 2024 میں 10 ہزار 5 سو 71 مقدمات کے فیصلے کیے ، جس میں چیف جسٹس عامرفاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 25 مقدمات کے فیصلے کیے۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ جسٹس محسن اخترکیانی نےدوسرےنمبر پر 1 ہزار 6 سو 16 مقدمات اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تیسرے نمبر پر 1 ہزار 4 سو 90 مقدمات کے فیصلے کیے۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ سال 2024 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں ایک ہزار 21 مقدمات اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سال 2024 میں 9 سو 25 مقدمات نمٹائے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 9 سو 64 مقدمات ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1 ہزار 1 سو 95 مقدمات اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے کیے۔