پاکستان

مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زائد زائرین کی آمد

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبویؐ امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی، اس دوران اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کیلیے خدمات کو یقینی بنایا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5,663,488 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی۔
انتظامیہ کی جانب سے مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق 1,460 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کیلیے 158 سیمپل جانچ کیلیے لیبارٹری بھیجے گئے۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 24.256 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا۔
جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر مقررہ مقامات پرایک لاکھ 79 ہزار56 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران 176 رضا کار ٹیموں نے کل 1.4 ملین گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
رپورٹ کے مطابق رضاکار ٹیموں نے نماز اورعبادت میں آسانی کیلیے زائرین کو مختلف ضروری خدمات فراہم کیں۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کے صحنوں میں 16 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکاروں نے 190 سے زیادہ رضاکارانہ اقدامات کیے جس میں وسیع پیمانے پر خدمات شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com