پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک اور چین سے رابطہ کرنے پر غور
خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ مسئلے کے حل کیلئے ایلون مسک اور چین سے رابطہ کروں گا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے سائنس اینڈٹیکنالوجی کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ مریم نواز وفاق کو بائی پاس کر کے چین جاسکتی ہیں تو ہم کیوں نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ مسئلے کے حل کیلئے ایلون مسک اور چین سے رابطہ کروں گا، ہمارے صوبے میں انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔شفقت ایاز نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کی نیٹ یوزرز زیادہ ہونے سے اسپیڈ میں کمی کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، پی ٹی اے کو بار بار خط بھی لکھا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں نیٹ کا مسئلہ ہے اسے حل کرایا جائے لیکن اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔