پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈی جی خان میں پیف پارٹنرز سکولز کے مسائل پر میٹنگ
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈیرہ غازی خان میں پیف پارٹنرز سکولز کے مسائل پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع لیہ سے فیڈریشن آف پرائیویٹ رجسٹرڈ اسکولز کی قیادت میں پیف پارٹنرز سکولز نے شرکت کی جس میں چیئرمین چوہدری محمد حسینضلعی صدر مہر محمد شفیق تھند اور دیگر سکولز مالکان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پیف پارٹنرز اسکولز کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اور چوہدری محمد حسین چیئرمین فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ کی جانب سے مطالبات پیش کیے گئے۔گمشدہ دستاویزات کی بحالی کے لیے وقت میں کم از کم 4 ماہ کی توسیع دی جائے ، بسوں کی خریداری میں کم تنخواہ والے اسکولوں کے لئیے استثنیٰ کی اپیل کی گئی 2017 سے داخلوں پر پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا امتحانات کے دوران طلباء کی غیر حاضری پر جرمانہ نہ لگانے کی سفارش کی گئی نصابی کتب وقت پر فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا پیف کے سرور کی اپ گریڈیشن اور ڈیٹا لاک کے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی لیہ کو لاہور کی بجائے ملتان سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ رجسٹرڈ اسکولز، مہر محمد شفیق تھند نے کہا کہ پیف پارٹنرز اسکولز کو درپیش مسائل فوری حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کے لیے دیا گیا وقت ناکافی ہے، اور اسکولوں کو درپیش مالی مشکلات کے باعث بسوں کی خریداری جیسی شرائط غیر حقیقی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیف انتظامیہ کو اسکولوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے چاہییں تاکہ تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔میٹنگ کے شرکاء نے تمام مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔دیگر نمایاں سکولز پرٹنرز میں ملک بلال عثمانی ، مقبول خان میرانی، خالد خان میرانی، ایاز النبی قریشی ، یاسمین مصطفائی ، ملک گلزار سہارن ، ڈاکٹر عابد کھرل ، حافظ ارشد ، ندیم ناظر و دیگر موجود تھے