پاکستان

چوبارہ پولیس کی بڑی کامیابی، گن پوائنٹ پر اغوا اور زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

لیہ(کرائم رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت، لیہ پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ حالیہ واقعے میں تھانہ چوبارہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر اغوا اور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم چاند افضل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رات کے وقت اسلحہ کے زور پر خاتون کو گھر سے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او مزمل حسین نے اس کامیابی پر پولیس ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com