لیہ کی خبریں
ڈی سی لیہ کا کرپشن کے خلاف سخت ایکشن، تین کلرکوں کو برطرف کر دیا گیا
کرپشن، رشوت وصولی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے پر ڈی سی لیہ نے تین کلرکوں کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ برطرف ہونے والوں میں منصور عزیز، عبدالباسط اور شیخ اظہر شامل ہیں۔ یہ کلرک بوگس مثلہ جات تیار کر کے ناجائز مفادات حاصل کر رہے تھے۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات اور مقدمہ کے اندراج کے لیے انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کو بھیج دیا گیا ہے۔