ڈاکٹر مزمل حسین (نظم )

محبت

ڈاکٹر مزمل حسین

محبت
آپ کی میرے لیے محبت
ھمالہ سے بلند
سمندروں سے گہری
خلاوں سے وسیع
مندروں، مسجدوں ایسی بے لوث
ماں کی دعاؤں جیسی سچی
فطرت کے حسن جیسی حسین
محبت کے اس سفر میں
کچھ بھی تو کھوٹ نہیں
تجھ جیسا کوئی نہیں
یہی تو انفرادیت ھے تیری
یہی تو عبادت ھے
میری، تیری
یہی تو محبت ھے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com