ھم عجیب سے نکمے سے
لوگ ھیں دوستو!
خواب لکھتے ھیں، خواب بنتے ھیں
پر کسی کا خواب نہیں بنتے
جولاہوں سا پیشہ ھے ھمارا
خوابوں سے ملبوس بنتے ھیں
اور خود بے لباس رہ کر
داد لینے کے متلاشی رہتے ھیں
عجیب سے لوگ ھیں
جولاہوں کی مانند رہتے ھیں
ملبوسات کی صورت خواب بنتے ھیں
اور بے خواب سی راتوں میں
خواب دیکھتے ھیں
عذاب دیکھتے ھیں