میاں شمشاد حسین سرائی (غزل)

یہ اس کے شہر میں کیسا رواج دیکھا گیا

میاں شمشاد حسین سرائی

یہ اس کے شہر میں کیسا رواج دیکھا گیا
ہر ایک شخص کا اپنا مزاج دیکھا گیا

چلا ہے اس کی امیدوں پہ ظلم کا خنجر
غریب شہر کا یوں بھی علاج دیکھا گیا

ستم گرو تمہیں کشمیر سے نکالیں گے
ہر ایک سڑک پر بسے احتجاج دیکھا گیا

رقم جو کر گئے تاریخ خون سے اپنی
انہیں قلم نے دیا ہے خراج دیکھا گیا

فقیہہ شہر فقط تیری یہی شرارت ہے
وطن کا اپنے بگڑتا سماج دیکھا گیا

عجیب اس کے مراسم جہاں سے ہیں شمشاد
ہر ایک مزاج کا یوں امتزاج دیکھا گیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com