آپ سے رابطہ نہیں مرے دوست
سانس کا سلسلہ نہیں مرے دوست
اپنی مرضی کی کھینچ لو تصویر
زندگی کیمرہ نہیں مرے دوست
دوست تو اور بھی ہزاروں ہیں
کوئی بھی آپ سا نہیں مرے دوست
تو نے دشمن سمجھ لیا مجھ کو
میں نے کچھ بھی کہا نہیں مرے دوست
بارہا تیرا مجھ سے مل جانا
یہ کوئی حادثہ نہیں مرے دوست
میں اسے بھول جاؤں پاگل ہو
مفت کا مشورہ نہیں مرے دوست
تو بہت دور ہے مگر پھر بھی
یہ کوئی فاصلہ نہیں مرے دوست
میں تری کال کاٹ دوں عبدلؔ
مجھ میں یہ حوصلہ نہیں مرے دوست