جیت کر بے قراری جائے گی
اور پھر جیت ہاری جائے گی
جنگ اگر چھڑ گئی خداؤں میں
صرف مخلوق ماری جائے گی
پہلے اندر کو پرکھا جائے گا
پھر محبت اتاری جائے گی
کب میں پتھر بنایا جاؤں گا
اور کب غم گساری جائے گی
اس گھڑی مصطفیٰ ہی آئیں گے
جب محبت پکاری جائے گی