تجھ کو کیا بتلاؤں کون سے اچھے ہیں
تیرے قرب کے سارے لمحے اچھے ہیں
تجھ کو دیکھے بن جو تجھ کو دیکھتے ہیں
دیکھنے والوں سے وہ اندھے اچھے ہیں
تیری اک تصویر ہے سارے کمروں میں
میرے گھر کے سارے کمرے اچھے ہیں
تجھ کو دیکھنے والی آنکھیں چوموں گا
تیری باتیں کرنے والے اچھے ہیں
تو نے جس میسج میں پیار جتایا تھا
سارے میسج اس کے جیسے اچھے ہیں
جب تیری تصویر بناؤں تو مجھ کو
لگتا ہے کہ سیل کے کیمرے اچھے ہیں
وٹس اپ پر تو آن نظر آ جاتی ہے
جھگڑے میں بھی اتنے رابطے اچھے ہیں
تیری آنکھیں پیپر یار ریاضی کے
دل تک دیکھنے والے کلیے اچھے ہیں
ہر میسج میں دل ہی بھیجا جاتا ہے
باتوں سے تو یار اشارے اچھے ہیں