دنیا
وزیر اعلی نے استعفی دے دیا
انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے بڑے سیاسی مخالف اروند کیجریوال نے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام انتخابات میں مودی سے مقابلہ کرنے والے اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنما اروند کیجریوال کو مارچ میں اس الزام میں حراست میں لیا گیا تھا کہ ان کی شہری حکومت کو شراب کے لائسنس مختص کرنے سے کک بیکس حاصل ہوئی تھیں۔دارالحکومت کے وزیر تعلیم اتیشی عبوری وزیراعلیٰ کے طور پر ان کی جگہ لیں گی۔