خوشاب کی خبریں
خوشاب، دریائے جہلم کے مغربی کنارے پر آباد صوبہ پنجاب کا ایک تاریخی قدیمی قطعہ ارض ہے۔ سرزمین خوشاب دریا، سرسبز میدان، کوہسار اورصحرا سے مزین ہے۔ صدیوں پرانے تاریخی شہر خوشاب کی تاریخ موہنجوڈرو اور ہڑپہ سے بھی پرانی ہے۔ خوشاب فارسی کے دو الفاظ ’’خوش‘‘ اور ’’ آب‘‘ کا مجموعہ ہے جس کے معنی ’’خوش یعنی تسکین خوشی مقامی لفظ اور آب کے معنی پانی کے ہیں ۔ سینہ بہ سینہ چلتی روایات کے مطابق یہاں پانچ ہزار سال پرانی انڈس ویلی تہذیب، گندھارا، ٹیکسلا جیسی تہذیب و تمدن کی آباد شدہ دیہاتوں میں سے ایک دیہات جہاں ویدک سنسکرت اور ہند آریائی زبان کے لہجے بولے جاتے تھے۔ مقدونی حملہ آور سکندر اعظم، عرب ہون، تاتاری حملہ آور اور کئی بادشاہ وارد ہوئے اور جس نے بھی یہاں کا پانی پیا اس کے شیریں پن کی تعریف کی۔ یہ روایات امیر تیمور، محمود غزنوی، بابر اور شیر شاہ سوری کے ساتھ بالخصوص منسوب ہیں۔ تاہم شیر شاہ سوری کے حوالے سے منسوب روایت کافی مستند اور مضبوط سمجھی جاتی ہے کہ جب اس مشہور مسلم فاتح کا اس علاقہ سے گذر ہوا اور پڑاؤ کے دوران جب اس نے دریا ئے جہلم کا پانی پیا تو بے اختیار کہہ اٹھا ۔۔۔’ خوش آب‘‘ ۔۔۔۔ اوریوں یہ الفا ظ زبان زدِعام ہو کر اس علاقے کو ایک خوب صورت نام دے گئے۔
-
خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق
خوشاب میں خوفناک حادثہ پیش آیا، ٹرک کھائی میں گرنے سے 5 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق اور 8…
مزید پڑھیں » -
خوشاب:پولیس کاڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ ،پولیس جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام
خوشاب(نیوز ڈسک)بلوفارم کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 02 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے پر پولیس جوانوں…
مزید پڑھیں » -
خوشاب:بس کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
قائد آباد کے علاقے واپڈا کالونی میں مسافر بس کا کار سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد…
مزید پڑھیں » -
چینی اسکینڈل میں خوشاب سمیت ملوث 13 ڈیلروں کے نام سامنے آگئے
چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام سامنے آگئے ، ڈیلرز شوگر ملز نمائندے ہیں، جو مالکان سے ملکر…
مزید پڑھیں »