خوشابخوشاب کی خبریں
خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق
خوشاب میں خوفناک حادثہ پیش آیا، ٹرک کھائی میں گرنے سے 5 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے خوشاب آرہا تھا۔