خوشاب کی خبریں

چینی اسکینڈل میں خوشاب سمیت ملوث 13 ڈیلروں کے نام سامنے آگئے

چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام سامنے آگئے ، ڈیلرز شوگر ملز نمائندے ہیں، جو مالکان سے ملکر چینی 90 سے 180 روپے کلو تک لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیئے، ڈیلرز شوگر ملز نمائندے ہیں، جو مالکان سے ملکر چینی 90 سے 180 روپے کلو تک لے گئے۔
ذرائع خوراک پنجاب نے بتایا کہ کارٹل بنا کر اربوں روپے منافع کمایا گیا تاہم ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں کئی روز بعد بھی کسی ڈیلر کو گرفتار نہ کر سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ڈیلر ماجد ملک ، خوشاب سے نعمان قریشی ، ڈیلر ساجد اور توثیق ، سرگودھاسے ڈیلر فاروق خان اور قصور سے ملک عظیم کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا۔
کراچی سے ڈیلر طلحہ کپور اور جمال مصطفیٰ ، چشتیاں سے ڈیلر اویس بلال، فیصل آباد سے عمران ، میر پور سے وقاص، لاہور سے اشرف اور ملتان سے ڈیلرارشد کا نام ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق یہ ڈیلرز اپنے گھروں اور دفاتر میں موجود نہیں ہیں تاہم ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈیلرز کے ہاتھ آنے پرشوگر ملز مالکان بھی پکڑے جا سکتے ہیں، چینی کی اسمگلنگ کا ڈیٹا بھی انہی ڈیلرز سے ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com