پاکستان

راولپنڈی : جے یو آئ کارکن پی پی پی عہدیدار کے ہاتھوں قتل ۔ قاری محمد رمضان کا احتجاج کا اعلان

لیہ( اسامہ سعد) راولپنڈی میں جے یوآئی کارکن کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت قاتلوں کی گرفتاری یقینی بناۓ۔ گورنر پنجاب قاتل کی سرپرستی ترک کریں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ثاقب فیاض کے قاتل گرفتار نہ ہوۓ تو قائد جمعیت کے اشارے پر ملک جام ہو جاۓ گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے قائدین قاری محمد رمضان ، حسین احمد مدنی ، الیاس طاہر ،ملک سیف اللہ شاہین ، تحصیل لیہ کے امیر مولانا حبیب اللہ ، جنرل سیکرٹری مفتی ضیاء الحق ، سٹی امیر مولانا رفیق تونسوی اور جنرل سیکرٹری مفتی ریحان فاروق نے تھلوچی نیوز سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ یاد رہے کہ راولپنڈی میں جے یوآئ کارکن کے قتل میں پی پی پی کے ایک عہدیدار کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com