پاکستان

نوابزادہ نصراللہ کے یوم وفات پر صدر مملکت کا خراج تحسین: محسن جمہوریت کو نشان امتیاز دینے کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب زادہ نصر اللہ خان مرحوم کو بعداز مرگ نشان امتیاز کی سفارش کردی۔ لیہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کو جمہوریت، اتحاد اور انصاف کیلئے غیر متزلزل لگن کے اعتراف میں نشان امتیاز (بعد از مرگ) دینے کی سفارش کی ہے، صدر مملکت نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایوارڈ دینے کا عمل شروع کریں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوابزادہ نصر اللہ ممتاز اور باوقار سیاست دان تھے، نوابزادہ نصر اللہ خان کی زندگی جمہوریت کی ترقی اور پاکستان کی سیاسی سالمیت کے لئے وقف تھی، نوابزادہ نصر اللہ خان کی بے مثال دیانت، رواداری اور جمہوری اقدار آئندہ آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com