کون سی اشیاء سستی ہو گئیں ؟ مہنگائی کی تازہ صورت حال کیا ہے؟
پاکستان میں بیورو آف سٹیٹسٹکس نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 میں مہنگائی سالانہ بنیاد پر 6.9 فیصد تک آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی تقریباً چار سالوں میں سب سے کم شرح پر آ گئی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں ستمبر میں کنزیومر پرائس میں 6.93 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2024 میں ریڈنگ 9.6 فیصد رہی۔
ماہانہ کی بنیاد پر ستمبر 2024 میں سی پی آئی میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ پچھلے مہینے میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2023 میں 2.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔
شماریات بیورو نے ایک بیان میں کہا کہ ’ستمبر 2024 کے مہینے کے لیے مہنگائی ستمبر 2023 کے مقابلے میں 6.93 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ شہروں میں مہنگائی 9.29 فیصد تک کم ہو گئی ہے، جبکہ دیہات میں 3.65 فیصد تک ہے۔‘پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے بارے میں جو فیصلہ دیا وہ غیرآئینی تھا۔
منگل کو کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’آج بہت برے حالات ہیں مگر ماضی میں اس سے بھی زیادہ برے حالات تھے۔ ہم نے 1973 کے اصل آئین کو ترامیم کے ذریعے بحال کیا۔‘
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو سپریم تسلیم کرتے ہیں۔ ’مجھے جسٹس قاضی فائز اور جسٹس منصور میں سے کسی سے مسئلہ نہیں، ان میں سے کوئی بھی آئینی عدالت میں بیٹھے۔‘
بلاول بھٹو نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پرویز مشرف کو وردی میں صدر بننے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے والد تمام مقدمات سے باعزت بری ہوئے مگر قید کاٹی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’کسی کو مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے، نہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو مقدس گائے بننا چاہیے اور نہ ججز کو، اسی طرح کسی میڈیا کی طاقتور شخصیت کو بھی مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے۔‘
بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں مانتا ہوں پارلیمان میں مسئلے ہیں، میں مانتا ہوں کہ عدلیہ میں مسئلے ہیں، میں مانتا ہوں میڈیا میں مسئلے ہیں۔