پاکستان

پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنما بیلف کے ذریعے بازیاب

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو لاپتہ عہدیدار عدالتی بیلف کے ذریعے بازیاب کرالیے گئے۔
عدالت نے بیلف مقرر کرکے دونوں کارکنوں کو تھانہ سول لائن سے برآمد کرایا۔ تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او دونوں کارکنان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی سرزنش کی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا اور سی پی او راولپنڈی کو ایس ایچ او سول لائن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے بیلف کے کام میں مداخلت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ملک فیصل اور عثمان کو گزشتہ روز اڈیالہ روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com