دنیا

ایران نے ہٹ لسٹ جاری کردی : نیتن یاہو کا نام بھی شامل

سوشل میڈیا پر ایران کی مبینہ ’ہٹ لسٹ‘ سامنے آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاس اسرائیلی دہشت گردوں کو پھانسی یا قتل کرنے کی مبینہ فہرست ہے جس میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیرِ دفاع کا نام بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس پوسٹر میں اسرائیل کی زمینی، بحری اور فضائی فوج کے کمانڈروں کے نام بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل دونوں ہی ملکوں کی حکومتوں نے اس پوسٹر پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں، ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں۔
واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے، ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com