پاکستان
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا اسمبلی اجلاس سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے؟ ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟ گزشتہ روز سے لاپتہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی پہنچے اور اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پورے پاکستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، پوچھتا ہوں حکومت کو کس بات کا خوف ہے؟ ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی تو سنگجانی مویشی منڈی میں اجازت ملی، لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی تو کاہنہ مویشی منڈی میں اجازت ملی، کیا ہم جانور ہیں جو ہمیں مویشی منڈیوں میں جلسوں کی اجازت ملتی ہے؟