ذاکر نائیک کی پاکستانی یوٹیوبر پر کڑی تنقید
کراچی: عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی پر تنقید کے تیر برسا دیے۔
ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورے پر جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تو وہیں اُنہوں نے پاکستانی عوام کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے۔
اسی اجتماع کے دوران، ڈاکٹر ذاکر نائیک ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک یوٹیوبر نے مجھے کہا کہ اس دُنیا میں تین لوگ اُسے بہت پسند ہیں اور وہ تینوں لوگ ہی اُس کے آئیڈیل ہیں، وہ اُن کی طرح بننا چاہتا ہے۔
ذاکر نائیک نے کہا کہ یوٹیوبر کے پسندیدہ افراد میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور میں (ڈاکٹر ذاکر نائیک) شامل تھا، میں یہ سُن کر حیران رہ گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی حیرت ہوئی کہ یہ یوٹیوبر نے مجھے ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کی فہرست میں کھڑا کررہا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آخر مجھے کیوں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟، کیا ہم ایک جیسے ہیں؟
واضح رہے کہ اسی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھاے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا قصہ سُنایا اور ساتھ ہی ڈکی بھائی کو جھاڑ بھی پلائی۔