پاکستان

کیا افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہو گا؟

افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے، پاکستان نے بطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں، آبزرور ریاست ہے اور غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012ء کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021ء سے غیر فعال ہے۔
اماراتِ اسلامی نے ایس سی او کے افغانستان معاہدے کی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا ہے، اماراتِ اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشر و حکومت تسلیم نہیں کرتی۔سفارتی ذرائع کے مطابق امارتِ اسلامی کے لیے ایس سی او افغان معاہدے کو تسلیم کرنا ضروری ہے، ایس سی او کے 2 آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیا گیا، ایس سی او سیکریٹریٹ نےصرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com