پاکستان
نواز شریف کا عشائیہ: مہمان کون ہوں گے؟
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج اہم سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچ گئے، ان کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی عشائیے میں شریک ہوں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی عشائیے میں شریک ہوں گے، وہ ایس سی او کے اجلاس کے بعد لاہور پہنچیں گےجے یو آئی ایف کے سرباہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آج نواز شریف سے پہلے ہی ملاقات طے ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔