دنیا

حزب اللہ کا بڑا اعلان

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے نئے مرحلے میں اب حملے پہلے سے زیادہ تیز اور تیر باہدف ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کو نئے مرحلے میں داخل کر رہے ہیں۔ نئے زیادہ طاقتور اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ کریں گے۔حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت نے تنظیم کو مزید طاقت فراہم کی ہے۔ ہم ازسر نو منظم ہوکر اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے۔
حزب اللہ نے واضح نہیں کیا کہ اسے یہ نئے ہتھیار کون فراہم کرے گا تاہم اسرائیلی اور امریکی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ خود کار اسلحہ اور جنگی ساز و سامان ایران فراہم کر رہا ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حملوں میں جدید ترین گائیڈڈ میزائلوں اور خود کش ڈرون طیاروں سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com