پاکستان
بی این پی کے دو سینیٹرز کی مدد سے حکمران اتحاد سینیٹ سے ترامیم منظور کرانے میں کامیاب
تھلوچی (سبحان خالد )حکومت نے سینیٹ میں چھبیسویں آئینی ترامیم کی تمام 22 شقوں کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرالیا ہے، چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت میں سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی آئنی ترامیم میں حکومت کو 65 ووٹ ملے، جبکہ پی ٹی آئی کا کوئی سینیٹر منحرف نہ ہوا، پی ٹی آئی کے کسی رکن سینیٹر نے بل کی حمایت میں ووٹ نہیں ڈالا۔
حکومت کو ملنے والے 65ووٹوں میں 24پیپلز پارٹی کے، 19ن لیگ کے،5جے یو آئی کے، 4بلوچستان عوامی پارٹی کے، 3ایم کیو ایم کے، 3اے این پی کے،2بی این پی کے، ایک ووڑ ق لیگ کا شامل تھا۔اسی طرح انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی، فیصل واوڈا اور عبدالقادر نے بطور آزاد اراکین ووٹ دئے۔