شاہ رخ کی ساس نے ماہرہ خان کے لیے کیا کہا؟
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے فلم ’رئیس‘ کے لیے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا انتخاب کرنے کے پیچھے چُھپی پوری کہانی سنا دی۔
راہول ڈھولکیا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’رئیس‘ کے لیے ماہرہ خان کا انتخاب اپنی اور گوری خان کی والدہ کی فرمائش پر کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہمیں فلم کے کردار آسیہ کے لیے ایک ایسی لڑکی کی تلاش تھی جس کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو اور اسے اردو اچھی بولنی آتی ہو۔
بھارتی ہدایت کار نے بتایا کہ یہ کردار اس طرح کا تھا کہ اسے ادا کرنے والی لڑکی معصوم بھی نظر آئے چونکہ مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے تھے جن کی عمر اس وقت تقریباً 50 برس تھی تو ان کی ساتھی اداکارہ کی عمر کم از کم بھی 30 سال ہونی چاہیے تھیاُنہوں نے بتایا کہ اس کردار کے لیے بالی ووڈ کی کئی نامور اداکاراؤں پر غور کیا گیا جن میں کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما شامل ہیں، لیکن یا تو وہ اس کردار کو کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں یا پھر زیادہ معاوضہ مانگ رہی تھیں کیونکہ یہ ایک مختصر کردار تھا۔
راہول ڈھولکیا نے بتایا کہ ہمارے ذہن میں چند سرِ فہرست نام تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی شاہ رخ خان کے ساتھ فٹ نہیں لگ رہا تھا کیونکہ وہ عالیہ بھٹ جیسی کم عمر اداکارہ کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جب کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو میری والدہ اور گوری خان کی والدہ کی تجویز پر فوری طور پر ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا اور اُنہوں نے ہمیں بتایا کہ ماہرہ خان کسی پروموشن کے لیے ممبئی میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔
راہول ڈھولکیا نے یہ بھی بتایا کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ماہرہ خان سے ہمارا رابطہ کروایا، ہم نے ان کا ایک آڈیشن لیا، جس میں ان کی پرفارمنس دیکھتے ہی میں نے کہا کہ مجھے آسیہ مل گئی