پی ٹی آئی کی دھڑا بندی پر عطاء تارڑ نے کیا کہا؟
اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والیاپنی اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کیکھاتے میں نہ ڈالیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتشارکا شکارہے، تحریک انصاف کیاندرچارگروپ ہیں جو لڑتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک تاریخی ڈاکیومنٹ ہے،عطا تارڑ آئینی ترمیم سے عوام کوفائدہ ہوگا،پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کے اندراوردوسرا باہرہے، پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پرمذاکرات کیے، لیکن انہوں نے کوئی تجویز پیش نہ کی۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم کیلیے اتفاق رائیکی پوری کوشش کی گئی، پی ٹی آئی والے ا پنی اندرونی دھڑا بندی کوپارلیمنٹ کیکھاتے میں نہ ڈالیں، انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کینام خود دیئے پھرخود ہی شریک نہیں ہوئے