پاکستان

شوکت یوسف زئی کا پارٹی قیادت پرعمران کی رہائی کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھانے کا الزام

(آئی پی ایس )سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ احتجاج کے لئے پارٹی ورکرز تیار ہیں مگر قیادت اسلام آباد جاکر چھپ جاتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج میں اگر قیادت ڈی چوک میں موجود ہوتی تو علی امین گنڈا پور کے چلے جانے کے باوجود ہمارا احتجاج کامیاب ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کا یہ کیا تماشا ہے کہ اسلام آباد جاکر چھپ جاتے ہیں، ورکرز تیار ہیں لیکن قیادت سامنے نہیں آرہی اور نا ہی عمران خان کی رہائی کے لئے صحیح اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لیڈر شپ دباو میں نہ آئے اور فیصلہ کرے، بیرسٹر گوہر چیئرمین ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہماری کال ہی نہ اٹھائیں، میں نے پارٹی میں 36 سال گزارے ہیں مگرپارٹی فیصلوں میں ہماری تجویز کی اہمیت نہیں، پارٹی لیڈرشپ سب کو کنٹرول کرتی ہے اور ساتھ لے کر چلتی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر وکلاکی تعداد زیادہ ہے اور وہ اپنے طور پر سوچتے ہیں، سیاسی طور پر ہمیں جسٹس یحیی کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس یحیی کا کوئی قصور نہیں ہے، وہ تو اب چیف جسٹس بن گئے ہیں تو ہمیں انہیں خوش آمدید کہنا چاہئے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکرز کو متحرک کرنے کے لئے مرکزی قیادت نے کن اضلاع کے دورے کئے ہیں؟ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت صرف خیبر پختونخوا کے لیڈرز نہ بنے، قیادت کو چاہئے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان بھی جائے اور ورکرز کا اعتماد بحال کرے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com