پاکستان
عمران خان کو کچھ ہوا تو ملک بند کریں گے: علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت کو وارننگ دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق مزید کوئی شکایات ملی تو پورا ملک بند کردیں گے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہمیں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہوا ہے، اس بارے میں پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سیل کی بجلی بند کی گئی اور اب بھی کی جاتی ہے، جیل کے اندر حقوق نہیں دیے جارہے ہیں، انہیں ایکسرسائز نہیں کرنے دی جارہی،کھانے سے متعلق بھی شکایات ہیں۔