پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے اور ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔
صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔20 اکتوبر کو پیدائش کے بعد بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔
اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم زرداری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول زرداری کی پیدائش 6 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com