پاکستان
اسٹوڈنٹ یونین پر پابندی سے دہشت گردی پھیلی: پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ یونینز پر پابندی لگا کر ہم نے نوجوانوں کو تشدد کی طرف متوجہ کیا۔
پرویز رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے سر پر کفن باندھا ہوا ہے، میں نے تو ڈی چوک پر قبریں بھی کھود لی تھیںاُنہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹ یونینز بحال ہونی چاہئیں، ان کے ذریعے مکالمہ ہوتا ہے، مکالمے سے نوجوان سیکھتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسٹوڈنٹ یونینز آج ہی تمام صوبوں میں بحال ہو جانی چاہئیں۔
ن لیگ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ جب مکالمہ ہو گا تو نوجوان سیکھیں گے، اس کے مطابق چلیں گے۔