پاکستان

آئی ایم نے منی بجٹ کا مطالبہ کیوں کردیا ؟

ٹیکس اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔
ورچوئل بات چیت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن 3442 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے جا سکے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com