کھانا گھر بھولنے والا ملینز ڈالر جیت گیا
امریکی شخص کو اپنا لنچ گھر بھولنے پر 3 ملین ڈالرز کا انعام مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی شخص ملازمت پر جاتے ہوئے اپنا کھانا گھر بھول گیا، جس پر اس کی اہلیہ نے فون کر کے اسے قریبی گروسری اسٹور پر رکنے کا کہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسوری لاٹری اسٹور کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ان کے اسٹور پر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہا تھا کہ اس کی نظر لاٹری ٹکٹ پر پڑی، چونکہ وہ ماضی میں کبھی 1 مرتبہ 60 ڈالرز کی لاٹری جیت چکا تھا تو اس نے ایک بار پھر اپنی قسمت آزمانی چاہیلاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ میں عام طور سے لاٹری ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا لیکن ماضی میں ایک بار 60 ڈالرز کا انعام جیت چکا تھا اور اس وقت میرے پاس 30 ڈالرز تھے تو میں نے اپنی قسمت ایک بار پھر آزمانے کا سوچا۔
اس کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ لاٹری ٹکٹ اسکریچرز گیم میں حصہ لینے پر 3 ملین ڈالرز کا پہلا انعام میں جیت جاؤں گا۔
مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا، میں پوری طرح حیران تھا، مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں جیت گیا ہوں، اس لیے میں نے سب نمبرز غور سے دیکھے اور جب یقین ہوا تو سب سے پہلے اپنی اہلیہ کو کال کر کے بتای