پاکستان

مریم نواز ہسپتال سے گھر منتقل

مریم نواز کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ مریم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروایا گیا تھا۔
مریم نواز کو گلے کے شدید انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے طبی معائنے اور علاج کے بعد معالجین نے مریم نواز کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی آج کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
قبل ازیں پارٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مریم نواز کو ناسازیٔ طبیعت کی و جہ سے اسپتال داخل کروایا گیا تھا اور اس وجہ سے ان کی بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروط ہو گئی ہے۔
مریم نواز کو آج رات لندن کے لیے روانہ ہونا تھا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی اب ان کے معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہو سکتا ہے۔ وہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ شب طبیعت کی خرابی پر شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس آئی تھیں ، جہاں ان کا تائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com