پاکستان

ایم این اے خواجہ شیراز اغوا: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این اے خواجہ شیراز کو کل رات نقاب پوش اغواء کر کے لے گئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خواجہ شیراز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، گزشتہ شب نقاب پوش افراد خواجہ شیراز کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اغواء کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ خواجہ شیراز کی فیملی کہہ رہی ہے کہ انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے، حاجی امتیاز کے گھر بھی ایسے ہی دھاوا بولا گیا تھابیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آرڈر کیا تھا آئندہ کسی کو بھی گھر سے اھایا نہیں جائے گا، یہ بات میں نے وزیرِ اعظم کے بھی گوش گزار کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز کو اسمبلی کے اندر سے اٹھایا گیا، اس کے بعد کمیٹی بنی جس کا مقصد پارلیمنٹیرینز کا تحفظ تھا، ہم نے خصوصی کمیٹی میں یہ کہا تھا کہ آپ پارلیمنٹیرینز کو تحفظ فراہم کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج تک وہ ظلم اور لاقانونیت ختم نہیں ہوئی، ان حالات میں بھی لوگ باہر نہ نکلیں، احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com