پاکستان
اداکارہ ریما نے کس کو ووٹ دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس
پاکستان شوبز کی اداکارہ ریما نے بھی امریکی انتخابات 2024 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے حصہ لیا ہے۔
ریما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔ ریما نے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اور طارق صدارتی انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، ریما نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ووٹ، یو ایس الیکشن کا استعمال کیا ہے