پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر کارروائی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کل طلب کر لیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو کل 10 بجے طلب کر کے سماعت ملتوی کر دیآج بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔
عدالت نے سوال کیا کہ اب کیا صورتِ حال ہے؟
وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ کینسل کر دی گئی ہے، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراً ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے، اسی عدالت نے 3 وکلاء پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بار بار ایسا ہوتا ہے؟ ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا کہ اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہو گااس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتِ حال ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی؟
عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں، کل سپرنٹنڈنٹ جیل کو کہیں کہ پیش ہوں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com