24 نومبر کو احتجاج ہوگا: بانی پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔
علیمہ خان کی جیل کے باہر گفتگومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمیشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلا سپریم کورٹ کیلئے نکلیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آج قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے مارشل لاء کے نیچے رہنا ہے یا آزادی میں ،
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے،ان کی کوشش تھی کہ آپ ووٹ نہ ڈال سکیں یہ آپ کا حق تھا،آپ لوگ 8 فروری کو نکلے یہ ہمارا حق ہے،آپ نے اپنا آئینی حق استعمال کیا،آپ نے ایلیٹ کیپچر سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گےاور 9 فروری کو سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ آپ کا چوری کیا گیا ووٹ گنے چنے لوگوں کو لے لیا ، ان سب کو قومی اسمبلی میں بٹھایا اور پھر 26 ویں ترمیم اس کا نتیجہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا رول آف لا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی،بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے کسانوں، وکلاء، عوام سے مخاطب ہوں۔پاکستان کے جسطرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا،وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں،سول سوسائٹی سے کہا کہ باہر نکلنا ہے،انھوں نے کہا یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے،بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے۔ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ کو کہا کہ یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا کہ مارشلاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد نکلنے کی تاریخ دے دی ہے