پاکستان

ایف بی آر کا نیا ٹیکس سسٹم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا۔
ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم آئرس پورٹل کے اندر دستیاب ہے اور یہ ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com