پاکستان

احتجاج کی کال مس کال ثابت ہوگی: اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کی کال مس کال ثابت ہوگی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو پی ٹی آئی کے الیکشن کا فراڈ ہوا تھا، 10 سال پہلے میں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے کیس کیا تھا۔
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مغربی ملک ہوتا تو پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ آج جیلوں میں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ آج پی پی ٹی آئی کے جلسوں میں امریکا کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے، یہ کیسے امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگاتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین، سیکریٹری جنرل، سیکرٹیری اطلاعات کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ہائی جیک ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانئ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے، بانئ پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر یہ کال دی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کوعوام جمہوریت کے لیے نکلے تھے، اس روز عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا تھا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com