پاکستان

بلاول بھٹو نے حکومت سے بات چیت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور حیدر گیلانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور ان مسائل کو اجاگر کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے اجلاس میں پیش کرے گی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیکریٹریٹ سے ان کے سیاسی سیکریٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com