پاکستان

مفتی تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس سندھ کے دورے کے درمیان کیا کہا؟

معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس بارہا آ چکا ہوں، اس ہاؤس میں قائدِ اعظم مقیم رہے پھر متعدد صدر  اور گورنر آتے رہے۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ متعدد مرتبہ مجھ سے ملے اور اپنے کاموں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی باتیں سنیں جو انقلابی نوعیت کی تھیں، میں نے یہ کام خود دیکھنے کی خواہش کی اور آج یہاں آیا ہوں۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کا ایک دروازہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے جہاں عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com