پاکستان

عمران خان نے واضح کیا کہ 24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل کریں گے: فیصل چوہدری

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے عمران خان کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے 24 نومبر کو اپنے فیصلے پر عمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بدلہ نہیں لینا، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں بدلہ لینے کی روایت توڑنا ہو گی۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا پاراچنار واقعے پر بانی پی ٹی آئی نے شدید غم کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف پلان رکھتی ہے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے، آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے، ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کریں، ڈکیتیاں ہورہی ہیں دیگر جرائم ہو رہے ہیں لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم، مینڈیٹ چوری کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج ہے، پی ٹی آئی کارکنوں اور تنظیموں کو کہنا چاہتا ہوں حقوق کے لیے سرینڈر نہیں کریں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے، ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com