پاکستان
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے200 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد
24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔گزشتہ شب اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کارکنان میں مرد اور خواتین شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔